pakistan_2_imagelarge

بوائز سکاءوٹس کے زیر اہتمام سیرت سرور عالم ؐ سکائوٹ ریلی

میرپور(یاسر شریف ملک)آزاد جموں وکشمیر بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آٹھویں سیرت سرور عالم ؐ سکاؤٹ ریلی 2016ء میرپور میں 5اور6جنوری کو میرپور میں منعقد ہوئی اس سکاؤٹس ریلی کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب نے کی اور ان کی معاونت ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری مرزا خادم حسین نے کی ۔ ابتدائی تقریب پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ محمود تراب نے کی تقریب کے مہمان خصوصی حافظ عبدالرحیم ناظم تعلیمات سکولز میرپور ڈویژن نے کی ۔ اس ادارہ میں مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی ہوئی جس میں ضلع کے 24سکولوں اور ایک انٹر کالج کلیال شہرو نے شرکت کی ۔ مقابلہ حسن قرآت محمد عثمان ہائی سکول ڈڈیال نے اول پوزیشن ، دوسری پوزیشن مطیع الرسول ہائی سکول نیو سٹی نے اور تیسری پوزیشن منیب الرحمان پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک نے حاصل کی ۔ مقابلہ نعت خوانی میں عبدالقدوس پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک نے پہلی پوزیشن اور دوسری پوزیشن دو سکاؤٹس محمد بلال مرزا عبدالقیوم ہائی سکول میرپوراور محمد شمس الدین ہائی سکول ڈڈیال نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن بھی دو سکاؤٹس نے حاصل کیں عادل غفارہائی سکول پیرا شاہ غازی، عماد کبیر ہائی سکول سلموٹھہ ڈڈیال نے حاصل کی ۔ 6جنوری کے پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب نے کی اور مہمان خصوصی اے ڈی سی جی چوہدری حق نواز تھے ۔ مقابلہ عارفانہ کلام میں شمس الدین ہائی سکول ڈڈیال نے اول پوزیشن ، عماد کبیر ہائی سکول سلموٹھہ دوسری اور عبدالقدوس پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریری مقابلہ میں محمد غیاث ہائی سکول ڈڈیال نے اول شہباز علی ہائی سکول کلیال شہرو دوسری اور آفاق احمد ہائی سکول پیرا شاہ غازی نے حاصل کی ۔ ججز کے فرائض پروفیسر محمد وسیم عارف اور قاری محبوب احمد نے سرانجام دئیے ۔ تقریری مقابلے کے ججز پروفیسرنور الحسن فدا اور حاجی عبدالمجید تبسم تھے ۔ تقریری مقابلہ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد اقبال تھے ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب ، صدر معلم عبدالحمید مغل، پروفیسر نور الحسن فدا اور مرزا خادم حسین نے خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرپور تعیناتی کے بعد سکاؤٹس کی سرگرمیوں کو فعال بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری مرزا خادم حسین کو متحرک کیا اور تمام سکولوں میں سرکل جاری کیے کے ہم نصابی سرگرمیوں سے طلباء کی خداداد صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور ان کی سیرت و کردار کو جلاء ملے گی جس کی روشنی سے معاشرہ منور و تابان ہو گا ۔ تعلیم کے کردار کے بغیر بے سود ہے تبدیلی ایک اہم امانت ہے 24ادارہ جات کی شرکت ہے ضلع میرپور کے اکثر دیہاتی سکولوں کے بچوں کی صلاحیت سامنے آئی ہے جن کی مثال ہائی سکول سلموٹھہ تحصیل ڈڈیال اور پیرا شاہ غازی ہائی سکول ہے اس سے قبل کوئی تقریب ایسی نہیں کہ میرپور شہر کے سکول حصہ لیتے اور میری تعیناتی کے بعد ضلع بھر کے چوبیس سکولوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے ادارہ جات کے نتائج پہلے سے بہتر آئیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے اس محفل میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہوئی ہے اور میری کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی اس سے بہتر جہاں تک کوشش ہو گی میں شرکت کرؤں گا۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب نے چوہدری امجد اقبال ڈپٹی کمشنر کو شیڈپیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری کو شیڈیں دیں ۔ صدر معلم پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک چوہدری محمد عجائب ، صدر معلم مرزا عبدالقیوم ہائی سکول عبدالحمید مغل، سابق ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری حاجی عبدالمجید تبسم اور سکاؤٹس عبدالقدوس کو شیڈ دی ۔ مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے سکاؤٹس کو پروفیسر طاہر فاروق نائب ناظم کالجز میرپور ڈویژن پروفیسر نور الحسن فدا صدر معلم چوہدری محمد عجائب صدر معلم عبدالحمید مغل نے سکاؤٹس بچوں کو اپنے ہاتھوں سے شیڈیں دیں ۔ ان مقابلہ جات میں ہائی سکول ڈڈیال نے مجموعی طورپر چار شیڈیں حاصل کیں ، پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک نے تین ، ہائی سکول سلموٹھہ نے دو اور ہائی سکول پیرا شاہ غازی نے بھی دو پوزیشنیں حاصل کیں

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.