Tehreek e insaf

بھمبر راجہ عدنان تحریک انصاف کے تحصیل صدر نامزد . نوٹیفکیشن جاری

میرپور(یاسر شریف ملک)پاکستان تحریک انصاف کو بھمبر میں مضبوط قلعہ بنا کر دم لیں گے پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی قوت ہے جس نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اور پاکستان میں ووٹر کو ان کی طاقت کا اندازہ بتایا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ان کی پوری ٹیم پر مکمل اعتماد ہے قائد کشمیر وصدر پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں2016کے انتخابات میں کلین سویپ کر یں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر وسابق ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل چوہدری ریاض احمد نے راجہ عدنان پرویز کو نوٹیفیکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ عدنان پروز کو پاکستان تحریک انصاف کا تحصیل صدر مقرر کر دیا گیا راجہ عدنان کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر بننے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی اس موقع پر راجہ عدنان پرویز نے کہا کہ میں تما م سنیئر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا پاکستان تحریک انصاف اس وقت آزاد کشمیر میں ہر شخص کی آواز بن چکی تمام قائد ین کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے آزاد کشمیر کے مسائل کا حل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مرہون منت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی کے مسیحا بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین شدید پریشان 2016میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کا مقدرآزاد کشمیرکے عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں چوہدری ریاض نے کہاہے کہ مخالفین اخباری بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر سکتے مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔برادری ازم اور علاقائی ازم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیم برد کر دیا ہے ۔آئندہ الیکشن میںآزاد کشمیرکے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے پی ٹی آئی کوکامیاب کریں گے جو انکے مسائل حل کرو اسکیں گئی ۔ برادری ازم کے نام پر ووٹ لینے والے لوگوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے ۔آزاد کشمیر کے لوگ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں جمع ہو جائیں وہ آپ کو مایوس نہیں کریں گے ۔ آئندہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مستقبل پی ٹی آئی کا ہے عوام پی ٹی آئی اور بیرسٹر سلطان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.