2036527789_cfddba0604_b

انتظامیہ جاتلاں تا سرائے عالمگیربغیرروٹ پرمٹ ٹرانسپورٹ کو روکیں

میرپور(یاسر شریف ملک)مرکزی راہنما ٹرانسپورٹ فیڈریشن میرپور ڈویژن راجہ فرحت منیر خان نے کہا ہے کہ کمشنر میرپور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر میرپور ایس ایس پی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپور براستہ جاتلاں ، علی بیگ پرانے سرائے عالمگیر ، نہراپرجہلم روڈ پر بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی ویگنوں ، ہائی ایس اور میرپور سے جاتلاں تک غیر قانونی رکشہ سروس کیخلاف نوٹس لے کر بس مالکان کو روزانہ اور ماہانہ پہنچنے واے مالی نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہاکہ میرپور سے براستہ چچیاں اور میرپور سے براستہ جڑی کس رود جاتلاں براستہ علی بیگ سرائے عالمگیر چلنے والے بس ٹرانسپورٹرز غیر قانونی طور پر اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی ہائی ایس اور ویگنوں کے ڈرائیورز ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور چھوٹے چھوٹے سٹاپوں ر موجود سواریوں کو بٹھانے کا دھندا اختیار کر کے حکومت کو سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے بس مالکان کیلئے شدید مشکلات اور ٹکراؤ کی صورتحال کاموجب بن رہے ہیں جبکہ میرپور ، منگلا اور دیگر مقامات سے آنے والے رکشہ ، چنگ چی اور یدگر لوکل ٹرانسپورٹ نے بھی جگہ جگہ اڈے اور خود ساختہ سٹاپ بنا کر چوری اور سینہ زوری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے رکشہ ڈرائیورز اور مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ میرپور چیچیاں براستہ جاتلاں علی بیگ کے مختلف مقامات پر صرف اور صرف لوکل اور مختلف دیہاتوں میں جانے والی سواریوں کو بٹھائیں اور سپیشل بکنگ کی آڑ میں متوازی ٹرانسپورٹ چلانے سے باز آجائیں ۔ بصورت دیگر ٹرانسپورٹ فیڈریشن راست اقدام پر مجبور اور تمام تر حالات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اور متعلقہ تھانہ جات پر عائد ہو گی ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.