pmln

مسلم لیگ ن کا اتحاد انتخابات کی اہم ضرورت ہے ناہید طارق

میرپور(یاسر شریف ملک)سابق وزیر حکومت مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر محترمہ ناہید طارق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو 2016ء کے انتخابات میں متحد ہو جانا چاہئے شخصیات کے بجائے مسلم لیگ ن کے ویژن اور نظریات آگے بڑھانا ہوگا ۔ 2016ء کے انتخابات میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے سیاسی اور معاشی استحکام کے نظریے کو حصہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ آزادکشمیر میں ایک صاف ستھری اور مستحکم حکومت جس میں میرٹ کو مکمل بالا دستی حاصل ہو ہمارا خواب ہے آزادکشمیر میں سیاسی تبدیلی عوام کی ضرورت بن چکی ہے اور یہ تبدیلی عوام کو مسلم لیگ ن کی شکل میں نظر آرہی ہے ہم نے کرپشن میں لتھڑے ہوئے نظام حکومت سے عوام کو نجات دلائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ستی مسلم لیگ ن طاہر مرزا ، جنرل سیکرٹری ساجد قریشی اور ممبران مرکزی مجلس عاملہ فاروق میر ، شیخ سجاد حسین ، مرزا عزیز ایڈووکیٹ ، شیخ اختر حسین و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاکدشمیر میں ایسا نظام لانا چاہتی ہے کہ جہاں اداروں کی نیلامی نہ ہو اور شہریوں کے جائز کام بغیر کسی رشوت اور تذلیل کے بغیر ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء کے انتخابات میں واضح برتری اور عوامی مینڈیٹ کے ذریعہ برسراقتدار آ کر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ایک ایسی حکومت کی بنیاد رکھے گی جس کا واضح مقصد آزادکشمیر کو تحریک آزادئ کا حقیقی بیس کیمپ بنا کر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی مسئلہ کشمیر کے حل کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کیلئے مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کا حصول ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا وہی حل پائیدار اور قابل عمل ہو گا جس میں کشمیریوں کی رائے شامل ہو، چاہے وہ خیفہ سفارت کاری یا کمیوزٹ ڈائیلاگ کے ذریعہ ممکن ہو اس کا خیر مقدم کرینگے ۔ مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے چاروں حلقہ جات میں مضبوط ہے آزادکشمیر بھر میں ورکرزکنونشنز کا خیر مقدم کرتے ہیں اس عمل سے نہ صرف کارکنوں کی سیاسی تربیت بلکہ وہ مکمل جوش و جذبہ سے جماعتی پرچم تلے انتخابی میدان میں اتر کر مسلم لیگ ن کی سیاسی فتح اور امیدوار ان کی کامیابی کو ممکن بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کو تاریخ ساز عوامی اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور سیاسی اور عوامی قوت سے میدان میں اتریں گے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.