power-crisis

محکمہ برقیات کے لائن سٹاف بنیادی حقوق سے محروم

میرپور ( )جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی ادائیگی کرنے والے محکمہ برقیات کے لائن سٹاف ملازمین بنیادی حقوق سے محروم، محکمہ برقیات شعبہ فیلڈ سٹاف رسک الاؤنس سے محروم ہے ۔ جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے ۔ماضی میں کئی ملازمین فرائض کی ادائیگی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ بیشتر ملازمین معذوروی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ حکومت فوری نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ برقیات کے فیلڈ سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واپڈا پاکستان کے ملازمین کو رسک الاؤنس دیا جا رہا ہے ۔ مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ میرپور آزادکشمیر کے برقیات ملازمین شعبہ لائن اسٹاف کو اس بنیادی حق سے محروم کرنا ظلم ہے ۔ محکمہ برقیات کے لائن مین اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے دن رات محنت سے صارفین کی بجلی کی درستگی کیلئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران محکمہ برقیات شعبہ لائن اسٹاف کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی اور موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد یعقوب ،استاد حنیف ،حنیف باگری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات شعبہ فیلڈ اسٹاف کے منظور شدہ رسک الاؤنس کو بلا تحصیص دیئے جائیں تا کہ ملازمین محکمہ برقیات شعبہ لائن اسٹاف اپنے فرائض کی ادائیگی مزید احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں ۔ اس دوران محکمہ برقیات کا سٹی ون میں اجلاس کے دوران کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی جن میں حاجی شفیق ،خورشید احمد ، سلامت علی ،فیاض عباسی ، حاجی جاوید ، مطلوب یوسف ویگر شامل ہیں۔ اور اپنے بنیادی حقوق کیلئے یک جان ہو کر ساتھ دینے کا اظہار کیا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.