PPP

جیالوں کے حقوق غصب کرنے پر چوھدری اشرف کو حساب دینا ہو گا. شہزاد حمید زرگر

میرپور( )ضمنی الیکشن میں پی پی پی کو ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے جھوٹے دعویداروں نے عوام کو بے یا رو مدد گار چھوڑ دیا ہے الیکشن میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ چکتے چلے جا رہے ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے حقوق پر شب و خون مارنے والوں کو انجام بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کااظہارممتاز سیاسی سماجی، وکارباری شخصیت شہزاد حمید زرگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ منافق انسان ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا استحصال کرنا انہوں نے اپنا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے آج پیپلزپارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایسے جھوٹے اور منافق انسان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں پارٹی کے اندر رہ کر پیپلزپارٹی کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ہم نے پیپلزپارٹی کو چوہدری جہانزیب کے کہنے پر ووٹ دیئے چوہدری جہانزیب پارٹی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو انجام عبرت بنائیں انہوں نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کے کارکن مایوسی کا شکار ہیں معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ساجد پہلوان نے کارکنوں سے منہ پھیر لیا ہے جس سے کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ضمنی الیکشن میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپنوں کو نوازنے میں مصروف ہیں ۔ہمارے قبرستان کے نالے پر چھت ڈالنے کا کہہ کر آج اس طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کر رہے ہم اپنے ذاتی مفادات کیلئے کچھ نہیں چاہتے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے ہم نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اگر ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا ۔کارکن سڑکوں پر ہوں گے اپنا حق لینا ہم اچھی طرح جانتے ہیں ہم وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کارکنوں کا استحصال کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی و بے چینی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ورنہ آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ سکتا ہے ۔پیپلزپارٹی سے غداروں کو نکالا جائے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.