Mirpur

ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کوموئثر بنایا جائے. ڈی سی میرپور

Photo from PID Mirpur AJK 06-01-2016 (2)

میرپور( یاسرشریف ملک)ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاہے کہ ضلع میرپورمیں ترقیاتی منصوبہ کی مانیٹرنگ کوموثربنایاجائے اور پہلے مرحلہ پروہ منصوبہ جات مکمل کیے جائی جن پر80 فیصد کے قریب کام مکمل ہوچکاہے۔ ترقیاتی عمل میں کوالٹی کاخاص خیال رکھاجائے اوراندرمعیاد مکمل کیے جائیں۔ شہرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب، شہرسے تجاوزات کے خاتمے، رابطہ سڑکوں کی تعمیر،خالق آباد تاپلاک سڑک کی مرمتی، بجلی، ہیلتھ سروسز سمیت دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں کے معیارپرکوئی کمپرومائز نہ کیاجائے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب، ڈپٹی ڈائریکٹرپی ایم یواجمل مصطفی، ایکسین بلڈنگ انعام الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ طاہرخالق، ایکسین برقیات خالدصدیق چوہدری، ایکسین بلدیہ امتیاز علی، ایکسین پی ایچ ای عبدالقیوم مغل، ایکسین برقیات کنٹرکشن محمدمبشرسرفراز، انفارمیشن آفیسر محمدجاویدملک، ڈی ایف او جنگلات محمدشہباز خان، ڈپٹی پراجیکٹ آفیسرسی ڈی پی یاسربشیر، ایس ڈی او راجہ حنیف الرحمان، ایس ڈی او ہائی وے چوہدری وقاراحمد، ایس ڈی او ضلع کونسل فیض رسول، ایس ڈی او کنسٹرکشن وقارحنیف، اسسٹنٹ انجینئررضوان آزاد، رٹھوعہ ہریام برج کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمدعرفان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم یوواٹرسپلائی ، سیوریج سسٹم ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، رٹھوعہ ہریام برج، محکمہ شاہرات ، بلڈنگ، جنگلات، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، برقیات، جنگلات سمیت دیگرترقیاتی محکموں کے افسران نے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور پراگرس رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پربتایاگیاکہ رٹھوعہ ہریام برج کے لیے اگربروقت فنڈزمل جائیں تو اس پراجیکٹ کوجون2018 کے بجائے جون2017 میں مکمل کیاجاسکتاہے۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے اسلام گڑھ چکسواری اورکوٹلی کی مسافت میں تقریباً 25 کلومیٹر کمی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ترقیاتی محکموں کے افسران سے کہاکہ وہ ترقیاتی عمل کوبہترکریں۔ میرپورشہرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کوسوفیصد یقینی بنایاجائے۔ اس طرح پانی ، بجلی ،صحت وصفائی سمیت نیوسٹی اورسمال ٹاؤنز میں ترقیاتی رفتارکوتیز کیاجائے۔ اجلاس میں ضلع بھرمیں محکمہ تعمیرات عامہ کے زیراہتمام رابطہ سڑکوں کی مرمتی ،زیرتکمیل پلوں اورشہرکی رابطہ سڑکوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس طرح لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل ، محکمہ برقیات اورجنگلات سمیت میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ترقیاتی منصوبہ جات کوبھی جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں آئندہ موسم بہارمیں ضلع بھرمیں شجرکاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے اورشجرکاری کے اہداف حاصل کرنے سمیت دیگراقدامات اٹھانے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ترقیاتی محکموں کے افسران سے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.