nimar

نمر باقر کی شہادت سعودی شہنشاہیت کے خاتمے کا آغاز ہے . امامیہ سٹوڈنٹس میرپور

میرپور(یاسرشریف ملک)حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں حضرت علی اکرم اللہ وجہہ کے اس فرمان کو آل سعود بھول گئے ہیں اور آنے والا وقت ظلم و جبر کے خاتمے کا وقت ہے ۔ سعودی حکومت نے ایک بے گناہ اور اتحاد بین المسلمین کے داعی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمری کو پھانسی پر چڑھا کر ایک ناقابل معافی جرم کیا گیا ہے ۔ اس عالم دین کی شادت سے آل سعود کی آمریت و شہنایت کے خاتمے کا آغاز ہونے والا ہے ۔ آج اس عالم دین کی شہادت سے صہیونیت اور یہودیت کے پیروکاروں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لئے سرگرم عمل اور عدل مرتضویؑ کیلئے کوشاں آیت اللہ باقر النمر کی یہ جدوجہد سعودی حکومت کیلئے ناقابل قبول جرم قرار پایا جس کی پاداش میں علامہ نمری کو پھانسی پر چھڑیا دیا گیا ۔ آج دنیا بھر کے علم پسند لوگ اس ظلم پر سراپا احتجاج ہیں اس سلسلے میں نماز مضر بین کے بعد مسجد امامیہ سادات کالونی سے مجلس وحدت المسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزریشن ، انجمن امامیہ کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت علامہ سیدتنویر شیرازی ، سید محمد رضا شاہ ، سید امتیاز کاظمی ، ڈاکٹر محسن مرزا ، چوہدری سجاد الٰہی، سید اسد عباس نقوی ،سید ناظر عباس کی قیاد ت میں احتجاجی ریلی چوک شہیداں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اور جملہ مقررین نے نفاذ نظام مصطفی اور آل رسولؐ سے محبت کو جزوایمان قرار دیتے ہوئے حسینیت کے پرچم کو بلند رکھنے کے عزم کا اعلان کیا سعودی حکومت نے اپنی آمریت ، عیاشی اور بادشاہیت کو بچانے کیلئے اور اپنے غیر ملکی یہودی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے علم کی اور حق کی جس شمع کو بجھانے کی مذموم کو شش کی ہے وہ شمع کبھی نہیں بجھے گی ۔ حسینیت کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور یذیدیت ہر دور میں ذلیل اور رسوا ہو گئی ۔ علامہ شیخ باقرالنمر کا قتل اسلامی انقلاب کی راہ نہیں روک سکے گا کیونکہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ۔ علامہ تنویر شیرازی ، سید محمد رضا شاہ نے انجمن امامیہ کی طرف سے اپنے مذمتی بیان میں اس قتل پر رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے سعودی حکومت کے بدترین فیصلوں سے قرار دیا ہے ۔ MWMکے جرل سیکرٹری سید ناظر عباس نے علامہ نمرکی جدوجہد کو سلام پیش کیا امامیہ آرگنائزیشن کے سید قمر عباس نے علامہ نمری کی تعلیمات وجدوجہد کو سعودی عوام کیلئے مشعل راہ قرار دیا ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادر اسد عباس نقوی ، منتظر عباس نے علامہ شیخ باقر کے شہادت اور جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے سعودی حکومت کی زوال کی ابتداقرار دیا اور اس جرم بے گناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کی آخر میں لبیک یاحسین ؑ کے نعروں کی صداؤں کے ساتھ احتجاجی ریلی و جلوس اپنے اختتام کو پہنچا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.