10922691_1545862285663963_980484974580091465_n

چوھدری حق نواز پھر پھٹ پڑے چوھدری اشرف اور ساجد پہلوان کو فارغ کریں

میرپور(یاسر شریف ملک) پیپلزپارٹی آزا دکشمیر کے سرگرم رہنما چوہدری حق نواز نے کہا ہے کہ معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے 6کروڑ روپے لیکر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی حامی بھر لی تھی اور الیکشن میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر میں نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت چوہدری محمد اشرف کی سپوٹ کی تھی مگر احسان فراموش معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف کو چیلنج کرتا ہوں کہ اس نے ایک روپیہ بھی الیکشن خرچ کیا ہو تو میں جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوں چوہدری حق نواز نے کہا کہ میں نے لاکھوں روپے اپنی گرہ سے خرچ کر کے معاون خصوصی کو کامیاب کروایا آج کس منہ سے وہ میرے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں چوہدری حق نواز نے وزیراعظم آزا دکشمیر مطالبہ کیا کہ معاون خصوصی چوہدری اشرف اور ایک ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور کو فوری فارغ کیا جائے تاکہ میرپور کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں اگر ان دونوں کو فارغ نہ کیا گیا تو ان کا بھرپور طریقہ سے گھیراو کریں گے ان شاء اللہ پورا شہر میرے ساتھ ہو گا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.